چین اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے بارے وزارتی سطح کے مذاکرات،انسداد دہشت گردی کی موجودہ صورت حال اور دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال

جمعرات 17 جولائی 2014 07:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء)چین اور امریکہ کے درمیان پہلی بار انسداد دہشت گردی بارے اعلی سطحی وزارتی مذاکرات ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان نائب وزارتی سطح کے مذاکرات ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں چین کے نائب وزیر خارجہ شینگ گوبنگ امریکی محکمہ خارجہ میں انسداد دہشت گردی اور امریکی نائب وزیر خارجہ سارہ سیوال نے شرکت کی ۔

مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے موجودہ انسداد دہشت گردی صورت حال اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔مذاکرات کے دوران وزراء نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے حوالے سے دوہرے معیار کو ترک کر کے مشرقی پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف چین کی کوششوں سے تعاون کرے۔

متعلقہ عنوان :