کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے جمیکن ایتھلیٹس کو کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دیدی،پاؤل اور سیمپسن کو جمیکا کی اینٹی ڈوپنگ ڈسپلنری کمیٹی نے 2013میں جمیکن ورلڈ چمپیئنز کے ٹرائیلز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈیڑھ سال کی پابندی عائد کردی تھی

جمعرات 17 جولائی 2014 06:55

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء)کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے جمیکا کے سابق ورلڈ چمپیئن ایتھلیٹ اسافا پاؤل اورشیرون سمپسن کو کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ پاؤل اور سیمپسن کو جمیکا کی اینٹی ڈوپنگ ڈسپلنری کمیٹی نے 2013میں جمیکن ورلڈ چمپیئنز کے ٹرائیلز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈیڑھ سال کی پابندی عائد کردی تھی۔

(جاری ہے)

پاؤل اور سمپسن نے اس فیصلے کوکھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کیا تھا ، عالمی ثالثی عدالت نے دونوں کی سزا میں چھے مہینے کی کٹوتی کردی جبکہ ان کی سزا پوری ہونے پر کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ چند ہفتے قبل کیا گیا تھا۔جمیکن اتھلیٹ پاؤل نے100میٹر دوڈ میں ریکارڑ بنا یا تھا جبکہ سمپسن نے2008کے اولمپک میں سو میٹر کی دوڈ میں سلور میڈل حاصل کیاتھا۔