حکومت پنجاب کی طرف سے نقل مکانی کرنے والے 3275خاندانوں کو سوا دو کروڑ روپے کی ادائیگی،وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آئی ڈی پیز کو فون کے ذریعے7ہزار ادائیگی کا شفاف طریقہ اپنایا گیا ہے ، ترجمان حکومت پنجاب

جمعرات 17 جولائی 2014 07:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء)حکومت پنجاب کی طرف سے نقل مکانی کرنے والے 3275خاندانوں کو سوا دو کروڑ روپے سے زائد فراہم کئے جاچکے ہیں-حکومت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو 7ہزار روپے ادائیگی کے لئے شفاف طریقہ اپنایا گیا ہے اور نقل مکانی کرکے آنے والے ہر خاندان کو فون کے ذریعے ادائیگی کی جارہی ہے-ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نقل مکانی کرنے والے بہن بھائیوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور فوڈ ہیمپرز ، خیموں ، مویشیوں کے چارہ اور خواتین کے لئے سلائی مشینوں کی فراہمی سمیت دیگر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔