سریبرینیکا قتل عام کی ذمہ دار ی ڈچ حکومت پر عائد

جمعرات 17 جولائی 2014 07:23

دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء)ہالینڈ کی ایک عدالت نے بدھ کے روز قراردیا ہے کہ ڈچ ریاست 300سے زائد سریبرینیکا قتل عام کے متاثرین کی ہلاکتوں کی ذمہ دار تھی جو کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد سے یورپین سرزمین پر بدترین قتل عام تھا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ ریاست ان افراد کے رشتہ داروں جنہیں بوسینیائی سربوں کی جانب سے 13جولائی 1995ء کی دوپہر کو پوٹوکاری میں ڈچ باٹ کمپاؤنڈ سے ملک بدر کیا گیا تھا ، کے ہاتھوں قتل عام کی ذمہ دار ہے ۔ان افراد کے لواحقین نے مقدمہ درج کرا رکھا تھا ، انہوں نے ڈچ امن اہلکاروں پر 8ہزار مسلمانوں کے تحفظ میں ناکامی کا الزام عائد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :