کوئی اسرائیلی فوجی حماس کے قبضے میں نہیں ہے، اسرائیلی سفارت کار

منگل 22 جولائی 2014 07:08

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء ) اسرائیل نے فوج کے ایک اہلکار کو اغوا کرنے کے دعووٴں کو مسترد کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفارت کار رْون پْوسور نے کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی فوجی اہلکار کو اغوا کرنے کا دعوی بے بنیاد ہے اور کوئی بھی فوجی القاسم بریگیڈ کے قبضے میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل حماس کے عسکری بازو کی جانب سے اس اسرائیلی فوجی کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس کے بعد غرہ اور غرب اردن میں خوشیاں منائی گئی تھیں۔