سانحہ ماڈل ٹائون ،جوڈیشل ٹربیونل کی عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے 25جولائی تک پیش ہونے کی ہدایت ،گلوبٹ کو شاباش دینے والا ایس پی صحافی کے سوال پر سیخ پاہوگیا

منگل 22 جولائی 2014 07:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جوڈیشل ٹربیونل نے عوامی تحریک کے رہنماوں اورکارکنوں کو بیانات قلمبند کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے پچیس جولائی تک پیش ہونے کی ہدایت کردی گلوبٹ کو شاباش دینے والا ایس پی صحافی کے سوال پر سیخ پاہوگیا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ میں جوڈیشل ٹربیونل کے روبرو سابق ڈی آئی جی ،اور ایس پی سی آئی اے عمر ورک سمیت پولیس افسرانے بیان حلفی جمع کروادئیے اس موقع پر گلوبٹ کو شاباش دینے والے ایس پی طارق عزیزسے سماعت کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے گلوبٹ کو گرفتار کرنے کے بجائے شاباش کیوں دی تو وہ اس سوال پر سیخ پا ہوگئے اور جواب دیا کہ آپ اپنے سے کام رکھیں گلو بٹ کو چھوڑیں، ٹربیونل کے روبرو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ممبر نے پیش رفت سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کروائی جبکہ ٹربیونل نے عوامی تحریک کے رہنماوں اورکارکنوں کو بیانات قلمبند کروانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے پچیس جولائی تک پیش ہونے کی ہدایت کردی اس کے علاوہ جوڈیشل ٹربیونل کے رجسٹرارجواد الحسن کا ممبر پنجاب سروس ٹربیونل تقرر ہونے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج مسعود صادق کو رجسٹرار مقرر کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا دوسری جانب چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے جوڈیشل ٹربیونل کے قیام کے خلاف آفتاب باجوہ کی درخواست پرفل بینچ تشکیل دیدیا جسٹس خالد محمود خان،جسٹس انوارلحق اورجسٹس محمودمقبول باجوہ پرمشتمل فل بینچ 22جولائی سے سماعت کرے گا۔