سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف درخواست دائر، عمران خان یوم آزادی پر لانگ مارچ کرکے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں عدالت غیر آئینی و غیرقانونی لانگ مارچ کو روکنے کیلئے احکامات جاری کریں ، درخواست گزار کی استدعاء

منگل 22 جولائی 2014 07:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔ وطن پارٹی کی جانب سے بیرسٹر عبداللہ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان یوم آزادی پر لانگ مارچ کرکے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا 14 اگست کو کیا جانے والا مجوزہ لانگ مارچ آئینی اور غیرقانونی ہے لہٰذا عدالت سے استدعاء ہے کہ عمران خان کے اس غیر آئینی و غیرقانونی لانگ مارچ کو روکنے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔