مسلم لیگ ن نے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے لیے سینیٹ میں چار نام بھجوا دئیے ، سینیٹر راجہ ظفرالحق ، سینیٹر اسحاق ڈار ،سینیٹر رفیق رجوانہ اور سینیٹر ہلال ارحمن شامل ہیں

منگل 22 جولائی 2014 07:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)مسلم لیگ ن نے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے لیے سینیٹ میں چار نام بھجوا دئیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے سینیٹ کے لیے چار نام چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کو بجھو ادئیے ہیں جن میں سینیٹر راجہ ظفرالحق ،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ،سینیٹر رفیق رجوانہ اور سینیٹر ہلال ارحمن شامل ہیں ان میں ہلال الرحمن کا تعلق فاٹا سے ہے جبکہ جمعیت علماء اسلام نے سینیٹر طلحہ محمو د اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے رکن اسمبلی عبدلرحیم مندو خیل کا نام دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں سے ناموں کے حوالے مشاور ت مکمل کر لی جن میں آفتاب احمد خان شیر پاو ،عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد اور مسلم لیگ ضیاء کے اعجاز الحق شامل ہیں اور ان رہنماوں نے کمیٹی کے لیے نام دینے پرآمادگی کا اظہا کر دیا ہے