ایریزونا :دو چھوٹے طیارے تباہ ،6 افراد ہلاک

منگل 22 جولائی 2014 07:09

ایریزونا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)امریکی ریاست ایریزونا میں دو چھوٹے طیارے تباہ ہونے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ایریزونا کے شہر سیڈونا میں ایک چھوٹا طیارہ تباہ ہوا جس میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ،جبکہ دوسرا چھوٹا طیارہ پہاڑی علاقے میں گرا۔

(جاری ہے)

ابتدائی رپورٹ میں طیارے گرنے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے۔امریکی فیڈر ل ایو ی ایشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے نامعلوم حالا ت میں گر ے ہیں ۔ابتدائی طور پر ہلاک افراد کی شناخت بھی نہیں ہوسکی ہے ۔جبکہ دوسر ی جانب حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :