ڈچ شاہ اور ملکہ یوکرائن میں طیارہ حادثے کے ہلاک شدگان کے لواحقین سے ملیں گے

منگل 22 جولائی 2014 07:18

دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)شاہ ولیم الیگزینڈر اور ملکہ میکسیما ایم ایچ17طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے ڈچ مسافروں کے لواحقین سے ملاقات کر رہے ہیں،یہ بات حکومتی پریس سروسز نے کہی۔شاہ اور ملکہ 193ڈچ باشندوں کے لواحقین سے ملیں گے جو کہ ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والی بدقسمت ملائشین ائیرلائنز کی پرواز پر سوار 298مسافروں میں شامل تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم مارک روٹے بھی شامل ہوں گے، وسطی شہر اوٹریچٹ کے نزدیک ہونا ہے۔نیدرلینڈز میں اس بات پر غم وغصہ بڑھ رہا ہے کہ مشرقی یوکرائن کے باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں جائے حادثہ سے ایک بھی لاش واپس نہیں آئی ہے۔پیر کے روز ہالینڈ کے فارنزک ماہرین نے لاشوں کی باقیات کا معائنہ کرنا شروع کردیا ہے جنہیں جائے حادثہ کے نزدیک ٹرین ویگنز میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہالینڈ کی بادشاہت پر براہ راست تنقیدکی جارہی ہے،جس کے عملے نے ابھی تک یہ نہیں کہا ہے کہ شاہ اور ملکہ نے اتوار کے روز کیا کیا ؟ جبکہ زائرین ملک بھر میں گرجاگھروں میں ہلاک شدگان کیلئے دعائیں کرنے کیلئے جمع ہوئے۔شاہ ولیم الیگزینڈر نے حادثے سے متعلق بیان جاری کیا تھا لیکن قوم سے ابھی تک خطاب نہیں کیا ہے۔شاہ اور ملکہ نے جمعہ کے روز حادثے کا شکار ہونے والے افراد کی یاد میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں بھی کلمات درج کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :