ٹاپ سیڈ کیرولین ووزنیاکی نے استنبول ڈبلیو ٹی اے فائنل اپنے نام کرلیا ،فائنل میں نمبر2اٹلی کی روبرٹا وینسی کو شکست دی ، ووزنیاکی کا سال کا پہلا اور کیرےئرکا 22واں ٹائٹل

منگل 22 جولائی 2014 06:50

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)ٹاپ سیڈ کیرولین ووزنیاکی نے استنبول ڈبلیو ٹی اے فائنل میں نمبر2اٹلی کی روبرٹا وینسی کو شکست دے کر سال کا اپنا پہلا اور کیرےئرکا 22واں ٹائٹل جیت لیا ہے۔سابق عالمی نمبر ایک اب گزشتہ سات سالوں سے ہر سال ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت چکی ہیں۔انہوں نے اپنے پہلے تین ٹائٹلز2008ء،2009ء میں مزید تین،2010ء میں چھ ،2011ء میں چھ، 2012ء میں2، 2013ء میں ایک اور اب 2014ء میں پہلا ٹائٹل جیتا ہے۔

(جاری ہے)

ووزنیاکی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا 22واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے پر خوشی ہے،مجھے انتہائی اچھا محسوس ہورہا ہے،میں خوش ہوں کہ جس طرح آج کا فائنل میچ گیا،میں نے اچھی سروس کی اور مخالف کو کوٹ میں دوڑایا اورمجھے میچ پر واضح برتری حاصل رہی۔وینسی نے مزید بتایا کہ میں نے ہمیشہ کی طرح جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی لیکن مجھ سے بہت زیادہ غلطیاں ہوئیں،اس طرح کا کھیل کیرولین کیخلاف کھیلنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ ہر چیز کو کوٹ میں رکھتی ہے اور میرے لئے آج ریلیز برقرار رکھنا مشکل تھا لیکن مجھے اپنی کمزوریوں کے ساتھ خوشی ہے اور کیرولین نے مجھ سے بہتر کھیل پیش کیا۔