پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 18کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ،سینٹرل کنٹریکٹ جولائی 2014ء سے دسمبر 2014ء تک چھ ماہ کیلئے ہوگا جسے تین کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے ، اے کیٹگری میں ہر کھلاڑی کو 12ہزار روپے ، بی کیٹگری میں 10ہزار جبکہ سی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو 8ہزار روپے ماہانہ معاوضہ ملے گا، مستقبل میں کارکردگی کی بنیاد پر کیٹگری میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے ، سلطان شاہ

منگل 22 جولائی 2014 06:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 18 کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ،سینٹرل کی معیاد چھ ماہ ہے جو جولائی 2014ء سے دسمبر 2014ء تک ہوگی ،تین کیٹگری میں تقسیم کئے گئے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری میں ہر کھلاڑی کو 12ہزار روپے ، بی کیٹگری میں 10ہزار جبکہ سی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو 8ہزار روپے ماہانہ معاوضہ ملے گا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی معیاد جولائی 2014ء سے دسمبر 2014ء تک ہے تین کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے

مستقبل میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں کی کیٹگری میں ردوبدل کیاجاسکتا ہے جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی بھی کیٹگری تبدیل ہوسکتی ہے ۔سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں میں اے کیٹگری میں کپتان ذیشان عباسی ، محمد جمیل ، حنیف جاوید اور ہارون خان شامل ہیں جبکہ بی کیٹگری میں طارق ، نثار علی خان ، ظفر اقبال ، ادریس سلیم اور سی کیٹگری میں محمداکرم ، محمد وقاص ، بدر منیر ، اسرار الحسن محمد افضل محمد سلمان ، فصیح ذیشان ، محمد ایاز اور زاہد محمود شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :