سندھ بچاوٴ کمیٹی کی جانب سے آئی ڈی پیز کی سندھ میں آمد کے خلاف احتجاج جاری ،آج شٹر بند ہڑتال کی کال

منگل 22 جولائی 2014 07:07

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)سندھ بچاوٴ کمیٹی کی جانب سے آئی ڈی پیز کی سندھ میں آمد کے خلاف جاری احتجاج کے سلسلے میں سندھ بھر میں آج(منگل ) کے روز شٹر بند ہڑتال کی کال دی گئی ہے،جبکہ سندھ پر میں ضلعی ہیڈ کواٹر میں قومی شاہراہوں پر دھرنے دینا کا اعلان کیا گیا ہے، اس سلسلے میں شکارپور اس کے نواحی شھروں خانپور، گڑہی یاسین، لکھی غلام شاہ، ہمایوں، میاں جو گوٹھ، مدیجی و دیگر شھروں میں پمفلیٹ تقسیم کیئے گئے ہیں، سندھ بچاوٴ کمیٹی میں جیئے سندھ قومی محاذ،جیئے سندھ تحریک، جیئے سندھ محاذ، سندھ یونائیٹیڈ پارٹی و دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :