بنوں۔ڈومیل میں بجلی کی تارگرنے سے 3افرادجاں بحق ،6زخمی

منگل 22 جولائی 2014 07:03

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)بنوں کے علاقے ڈومیل میں بجلی کی تارگرنے سے 3افرادجاں بحق ،6زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرکے روزڈمیل میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کے کیمپ پربجلی کے ہائی وولٹیج تارکھمبے سے ٹوٹ کرگرگئے جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 3افرادجاں بحق اور6زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ،حادثے کے بعدامدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں اورنعشوں کوبنوں ہسپتال منتقل کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :