میرپورسے سما ہنی آنے والی مسافرکوچ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ، 15مسافر جاں بحق، 35زخمی ، سیالکوٹ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں گرگئی، ایک خاتون اورایک بچے سمیت 4افراد جاں بحق ، ایک بچے کو بچالیا گیا

منگل 22 جولائی 2014 06:53

سما ہنی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء) میرپورسے سما ہنی آنے والی مسافرکوچ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ، 15مسافر جاں بحق 35زخمی ، آٹھ شدید زخمیوں کو میرپور ریفر کر دیا گیا دیگر زخمی مقامی پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ، ڈی سی بھمبر ایس پی بھمبر ، ڈی ایچ او بھمبر ، ڈی ایس پی بھمبر ، اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی ، تحصیدار سما ہنی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی مادادی سرگرمیوں کی نگرانی کی ، سما ہنی میں موجود ایمبولینسز کم پڑ گئیں اضافی ایمبولینسز بھمبر اور میرپور سے منگوائی گئیں ، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، تفصیلات کے مطابق میرپور سے سما ہنی آنے والی مسافر کوچ نمبری2473 AKB- پونا کے قریب خونی پل سے مڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری اور اوور لوڈنغ کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس سے گیارہ افراد موقع پر دم توڑ گئے

جن میں اظہر رفیق ولد محمد رفیق برجاہ ، قربان اسلام گڑھ ، اریان ولد قربان اسلام گڑھ ، صوبیدار فضل کریم ہری پور ، اشتیاق ولد مشتاق چاہی ، زرینہ زوجہ محمد صدیق ساکن چہاولہ ، راسب عرف سونی پیر گلی (کنڈیکٹر)حاجی قربان ، راجہ عظیم سابق درہال حال اسلام گڑھ ، محمد دین ولد لال دین بڑوھ شامل ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے جب میں امتیاز ولد مشتاق برجاہ ، محمد رفیع ولد قربان پنڈ سوہلناں (ڈرائیور) خادم لمیاں پٹیاں چاہی ، محمد زید ولد طارق میرپور ، صائقہ دختر طارق میرپور ، آرزو دختر طارق میرپور ،مبین طارق میرپور ، منیر بیگم والدہ اشتیاق احمد گرہون و دیگر شامل ہیں بہت سے زخمیوں کو میرپور ریفر کر دیا گیا جن کے نام معلوم نہیں ہو سکے ادھر میر پور ریفر کئے جانے والے شدید زخمیوں میں سے مزید چار کی ہلاکت کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن تاحال اس کی تصدیق نہیں ہو سکی حادثہ کی خبر ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی چودھری حق نواز ، تحصیدار سما ہنی محمد اقبال انقلابی ، اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ایمبولنسز مہیا کی گئیں اور شدید زخمیوں کو میرپور ریفر کیا گیا ادھر ڈی سی بھمبر سردار عدنان خورشید ، ایس پی بھمبر چودھری غلام اکبر ، ڈی ایس پی چودھری محمد رفیق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر چودھری طارق محمود ، بھی پونا پہنچ گئے اور موقع پر امدادی سرگرمیوں کی نگارنی کی علاقہ کی سیاسی و سما جی شخصیات پیپلز پارٹی کے راہنماء چودھری وحید اکرم ایڈووکیٹ ، مسلم لیگ ن کے راہنماء راجہ محمد رزاق خان ، چودھری مظہر اقبال برادر اصغر وزیر مال چودھری علی شان سونی ، چودھری محمد رفیق ہوڑاں و دیگر بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے جملہ آفیسران و سیاسی و سماجی شخصیات نے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی ، جائے حادثہ پر ہر آنکھ آشکبار تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سیالکوٹ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں گرگئی ایک خاتون اورایک بچے سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے کو بچالیا گیا۔ ڈسکہ سے ستراہ جاتے ہوئے ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر لڈیکی نہر میں گر گئی جسکے نتیجہ میں کار میں سوار صائقہ بی بی اور اسکا ڈیڑھ ماہ کا بچہ انعام علی ،عباس علی اور ڈرائیور ندیم ارشد جاویدجاں بحق ہو گئے جبکہ ڈیڑھ سالہ بچی زہر ہ دختر امانت علی کو بچا لیا گیا۔ صائقہ، انعام اور عباس علی کی نعشیں نہر سے نکال لی گئی جبکہ ڈرائیور ندیم کی نعش کی تلاش جاری ہے۔