بدوملہی ، دیرینہ دشمنی پر میاں بیوی کو قتل ، پانچ بچوں کو اغواء کرلیاگیا

منگل 22 جولائی 2014 07:07

بدوملہی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)بدوملہی کے قریبی گاؤں میں دیرینہ دشمنی پر میاں بیوی کو قتل جبکہ ان کے پانچ بچوں کو اغواء کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق بدوملہی کے نواحی گاؤں باٹھانوالہ کے محمد صدیق ڈوگر اور محمد انور ڈوگر کے درمیان درینہ دشمنی چلی آرہی تھی۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے روز محمد انور ڈوگر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محمد صدیق ڈوگر اور اس کی اہلیہ فرزانہ بی بی ،چار بیٹے اور دو بیٹیوں کو اغواء کرکے لے گئے۔

محمد صدیق ڈوگر کوقتل کرکے اس کی لاش کو اروپ گوجرانوالہ اور فرزانہ بی بی کی لاش کوتھانہ روپے والا ڈالائچ کی حدود میں پھینک دیا اور ان کے ایک سالہ بیٹے کو سڑک کے کنارے پھینک گئے جو مل گیا ہے۔جبکہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔مقتول محمد صدیق ڈوگر کے بھائی محمدرفیق ڈوگر کی رپورٹ پر انور ڈوگر وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گے ہے۔

متعلقہ عنوان :