چین ،تیان جن شہر کے پولیس سربراہ کو کرپشن تحقیقات کا سامنا

منگل 22 جولائی 2014 07:18

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)چین کے تیان جن شہر کے پولیس سربراہ سے کرپشن الزامات پر تحقیقات جاری ہیں،یہ بات حکام نے کہی۔شمالی بندرگاہ میں یہ تیسرے سینئر سیکورٹی عہدیدارہیں جنہیں آٹھ سالوں میں بدعنوانی کیلئے ہدف بنایا گیا ہے۔ڈسپلن انسپکشن کیلئے سینٹرل کمیشن(سی سی ڈی آئی) نے کہا کہ شہر کے پبلک سیکورٹی بیورو کے ڈائریکٹر ووچنگ شن سے ڈسپلنری اور قانونی خلاف ورزیوں کے سنگین الزامات پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سی سی ڈی آئی کی جانب سے استعمال ہونے والی اصطلاع کرپشن کے حوالے سے عام طورپر استعمال کی جاتی ہے۔وو صدر ژی جن پنگ کی جانب سے گزشتہ سال عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیع پیمانے پر کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن کی زد میں آنے والے تازہ ترین اہلکار ہیں۔

(جاری ہے)

بعض حلقوں کی جانب سے اعلیٰ سطحی مہم میں شفافیت کے فقدان اور سسٹم اصلاحات متعارف نہ کرانے پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس سے قبل وو کے پیشرو سونگ پنگ شن نے جون 2007ء میں اس وقت خودکشی کر لی تھی جب تیان جن کے عداالتی محکمہ جات میں متعدد اہلکاروں کے خلاف مرکزی حکومت کی جانب سے تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔تحقیقات کے طور پر لی باؤ جن جو شہر میں اعلیٰ استغاثہ کے عہدے پر فائز ہونے سے قبل نائب پولیس سربراہ رہ چکے تھے،سرکاری میڈیا کا اس سے قبل کہنا تھا کہ انہیں دو سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنائی گئی،یہ سزا عام طورپر عمر قید ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :