کامن ویلتھ گیمز، تیراکی کے مقابلوں کا تاریخ ساز آغاز،دولت مشترکہ کھیلوں کے شروع ہوتے ہیں ریکارڈ بننا بھی شروع ہو گئے، تیراکی میں سکالینڈ کی خاتون سمیت 4 سوئمرز نے تاریخ ساز آغاز کر لیا

جمعہ 25 جولائی 2014 06:16

گلاسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء) کھیلوں کی بیسویں گیمز کے افتتاحی روز تیراکی میں ریکارڈ بننا شروع ہو گئے۔ میزبان ملک کی ملی نے ویمن کے چار سو میٹر انفرادی مقابلے میں تاریخ رقم کی۔ ویمن تیراک نے مقررہ فاصلہ چار منٹ اور اڑتیس اعشاریہ دو سات سیکنڈ میں طے کیا۔ انگلینڈ کے والکر ہب نے بھی کارنامہ کر دکھایا۔

(جاری ہے)

انگلش سوئمر نے سو میٹر بیک اسٹروک ایونٹ میں ترپن اعشاریہ تین سیکنڈ سے اعزاز حاصل کیا۔

تیراکی میں ہی تیسرا ریکارڈ بنانے والے سکاٹش تیراک مرڈوچ ہیں جنہوں نے مینز دو سو میٹر بیک سٹروک ایونٹ میں دو منٹ آٹھ اعشاریہ سات آٹھ سیکنڈ کا ریکارڈ بنایا۔ چوتھا ریکارڈ آسٹریلوی تیراک گلیٹزر نے حاصل کیا۔ مینز کے سپرنٹ کوالیفائنگ میں آسٹریلوی ایتھلیٹ کا ریکارڈ ٹائم 9اعشاریہ سات سات نو سیکنڈ رہا۔