شادی والدین کی مرضی سے کی ، اپنی پسند سے کرتا تو بیوی کو کرکٹ سے لگاؤں ہوتا ، شعیب اختر ، سری لنکا کیخلاف سیریز میں محمد حفیظ کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہ کرنے پر حیرانی ہوئی ، ٹیم ناکام ہوئی تو پوری مینجمنٹ ایکسپوز ہوجائے گی ، کامران اکمل کو چاہیے کہ وہ وکٹ کیپنگ چھوڑ کر صرف بیٹنگ پر توجہ دے ،بھارت سے سیریز کا پہلے ہی مشورہ دے دیا تھا ، انٹرویو

جمعہ 25 جولائی 2014 06:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ شادی والدین کی مرضی سے کی ہے اپنی مرضی سے کرتا تو بیوی کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والی ہوتی ، میری بیوی کو کرکٹ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سری لنکا کیخلاف سیریز پاکستان کیلئے بہت اہم ثابت ہوگی اس میں سپنرز کا مقابلہ سپنرز سے ہوگا دونوں ٹیموں کی فتح کا دارومدار سپنرز پر ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ کامران اکمل کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ وکٹ کیپنگ چھوڑ کر اپنی توجہ بیٹنگ پر دیں وہ اوپنرز آئے تو ان کے کھیل میں تسلسل آسکتا ہے ۔ محمد حفیظ کے حوالے سے راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سکواڈ میں محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا گیا اس بات پر مجھے بہت حیرانی ہوئی پتہ نہیں سلیکشن کا معیار کیا ہے اگر قومی ٹیم سری لنکا کیخلاف ناکام ہوئی تو پوری مینجمنٹ ایکسپوز ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

ٹیم آفیشل کے حوالے سے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم غریب ملک ہے سرمایہ نہیں ہے اس لئے بورڈ پر اتنا زیادہ بوجھ ڈالنا مناسب نہیں ہے سری لنکا کیخلاف سیریز میں اتنے زیادہ آفیشلز بھیجنا کسی بھی طور پر درست نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے سیریز کے حوالے سے پہلے ہی کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ معاہدہ کرکے فائدہ حاصل کریں اس سے بورڈ کے سرمائے میں بھی اضافہ ہوگا ۔ اپنی شادی کے حوالے سے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میرا شادی کا تجربہ انتہائی شاندار رہا کھلاڑیوں کو جو کنوارے ہیں مشورہ دیتا ہوں جلد شادی کرلیں انہوں نے کہا کہ شادی والدین کی مرضی سے کی ہے ان کی پسند سے کی ہے میری بیوی کو کرکٹ سے کوئی لگاؤ نہیں میں اپنی پسند سے کرتا تو میری بیوی کو کرکٹ سے لگاؤ ہوتا ۔

متعلقہ عنوان :