عراق: قیدیوں کے قافلے پر حملے میں 60 افراد ہلاک

جمعہ 25 جولائی 2014 06:18

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)عراق میں حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں قیدیوں کی ہنگامی منتقلی کے دوران قافلے پر حملے میں 52 قیدی اور آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حملہ علی الصبح اس وقت شروع ہوا جب حملہ آوروں نے تاجی قصبے میں ایک حراستی مرکز پر مارٹر گولوں کی مدد سے حملہ کیا۔

(جاری ہے)

قیدیوں کے فرار کے خدشے کے پیشِ نظر حکام نے فوری طور پر انھیں بغداد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن قیدیوں کا قافلہ راستے ہی میں تھا کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹے اور مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کر دی۔تاجی قصبہ بغداد سے 20 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔یہ اطلاعات متعدد حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر دی ہیں کیونکہ سرکاری سطح پر اس حملے کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس میں حکومت مخالف جنگجووٴں کو قید رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :