وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر حکومت سے بجلی کے بقایا جات کی مد میں 37ارب 85کروڑ روپے کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کردیا

جمعہ 25 جولائی 2014 06:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر حکومت سے بجلی کے بقایا جات کی مد میں 37ارب 85کروڑ روپے کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزارت پانی و بجلی نے آزاد کشمیر حکومت کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں 37ارب روپے سے زائد ادائیگیوں کا فی الفور حکم دیا گیا ہے او سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی کے بقایا جات کی مد میں یہ پیسے جلد سے جلد ادا کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :