بان کی مون کی سعودی فرمانروا شاہ عبدللہ سے ملاقات،عالمی اور علاقائی مسائل بالخصوص فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 25 جولائی 2014 06:21

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عالمی ادارے کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ جدہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزسے شاہی محل میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی مسائل بالخصوص فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی و ی کے مطابق بان کی مون جو گزشتہ شب سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر جدہ پہنچے تھے جہاں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائے اڈے پر امریکا میں سعودی عرب کے سفیر عادل بن احمد الجبیر،اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے خصوصی مندوب یحیٰ بن عبداللہ المعلمی اور سعودی عرب کے سیکرٹری خارجہ برائے شاہی امور عزام القین نے ان کا استقبال کیا۔قبل ازیں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے مصر کے دورے کے دوران غزہ کی پٹی میں جنگ بندی سے متعلق امور پر مصری حکام سے بھی بات چیت کی۔ یو این سیکرٹری جنرل ان دنوں عرب ممالک کے دورے پر ہیں، جہاں وہ فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جاری لڑائی روکنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :