حکومت پنجاب کی ییلو کیب سکیم ،پنجاب بنک اور پاک سوزوکی کے مابین معاہدے پر دستخط،تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں میں ییلو کیب گاڑیاں تقسیم کرنے کیلئے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دینے کی تقریب ، ییلو کیب سکیم کے تحت 50 ہزار سوزوکی راوی اور بولان بے روزگار نوجوانوں آسان شرائط پر دی جائیں گی ، تقریب میں وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن ، سیکرٹری فنانس ، ٹرانسپورٹ ، صدر بنک آف پنجاب اور ایم ڈی پاک سوزوکی کی شرکت

جمعہ 25 جولائی 2014 06:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء) حکومت پنجاب کی ییلو کیب سکیم کے تحت تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں میں 50 ہزار ییلو کیب کی شرائط اور قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دینے کے لیے بینک آف پنجاب اور پاک سوزوکی کے درمیان گزشتہ روز ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب بینک آف پنجاب کے ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوئی۔تقریب میں بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان، منیجنگ ڈائریکٹر پاک سوزوکی ہیروفیومی ناگائیو ، وزیر خزانہ حکومت پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن ، سیکریٹری فنانس حکومت پنجاب جہانزیب علی خان، سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب شوکت علی ،دیگر حکام اور معززین نے شرکت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے طریقہ کار کے تحت اب اس اسکیم کا آغاز شفاف انداز سے کیاجائے گا جس سے صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کوناصرف باعزت روزگار ملے گا بلکہ بہت سے خاندانوں کی بہترین کفالت بھی ممکن ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ2011ء میں پنجاب حکومت کی یلو کیب اسکیم کو زبردست پذیرائی ملی۔

اس اسکیم کے تحت 20 ہزار ییلو کیب بے روزگار نوجوانوں میں نہایت آسان شرائط پر تقسیم کی گئیں۔ اسکیم کی مقبولیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کو دیکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے ایک اور اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت 50 ہزار سوزوکی راوی اور بولان پنجاب کے بے روزگار نوجوانوں میں بینک آف پنجاب کے ذریعے نہایت آسان شرائط پرتقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :