گجرات ، سفاک زمیندار نے معمولی غلطی پر دس سالہ بچے کے دونوں بازو کاٹ دیئے ،ملزم گرفتار،مقدمہ درج، وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعہ کا نوٹس ، ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 25 جولائی 2014 06:25

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء) گجرات میں سفاک زمیندار نے معمولی غلطی پر دس سالہ بچے کے دونوں بازو کاٹ دیئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ، وزیراعلیٰ شہباز شریف نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے چک بھولا میں مویشیوں کے کھیتوں میں جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور پھر اس معمولی رنجش پر زمیندار غلام مصطفی نے دس سالہ بچے تبسم شہزاد کے دونوں بازو کپڑے سے باندھ کر چارہ کاٹنے والی مشین میں رکھ دیئے جس سے بچے کے دونوں بازو کندھوں سے آگے کٹ گئے واقع کے بعد بچے کو عزیز بھٹی ہپستال لے جایا گیا جہاں پر اس کو طبی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کردیاگیا جبکہ پولیس نے سفاک واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گجرات میں بچے کا بازو کاٹنے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے چوبیس گھنیٹ میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :