افغانستان بم دھماکہ اور فائرنگ ،2 غیر ملکی خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ،21 زخمی

جمعہ 25 جولائی 2014 06:18

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)افغانستان میں بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت سات افراد ہلاک جبکہ21 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی حکومت کے ترجمان عبد الحفظ خیل نے بتایا کہ صوبہ تاخار میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ۔جبکہ مسلح افراد نے دو غیر ملکی خوتین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔