سعودی عرب میں ایرانی سفیر کی تبدیلی،جواد رسولی محلاتی کی جگہ حسین صادقی کی تقرری کردی گئی

جمعہ 25 جولائی 2014 06:21

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)ایران نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کرتے ہوئے محمد جواد رسولی محلاتی کی جگہ حسین صادقی کو نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی"ایرنا" کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضہ افحم نے بدھ کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ریاض میں تہران کے نئے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

حسین صادقی اس سے قبل بھی سعودی عرب میں ایران کے سفیر رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کویت اور متحدہ عرب امارات میں بھی ایرانی سفیر کی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ بطور سفیر تقرری سے قبل انہیں تین مرتبہ وزارت خارجہ میں خلیجی امور کے انچارج کے طور پر تعینات کیا جاتا رہا ہے۔ وہ ایرانی وزارت خارجہ میں مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :