یوکرائنی وزیراعظم نے حکومتی اتحاد ٹوٹنے اور ابترصورتحال کے پیش نظر استعفیٰ دیدیا

جمعہ 25 جولائی 2014 06:18

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)یوکرائن کے وزیراعظم آرسنے پی پٹسنیک نے ملک میں حکومتی اتحادختم ہونے اورملک کی ابترصورتحال کے پیش نظراپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرائنی وزیراعظم نے اپنے استعفیٰ میں کہاکہ وہ اتحادی حکومت ختم ہونے اورحکومتی اقدامات میں رکاوٹ پراپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہیں ۔اس سے پہلے دومرکزی پارٹیوں نے حکومت سے علیحدگی کااعلان کیاتھاجس سے صدرکویہ اختیارہوتاہے کہ وہ پارلیمنٹ کوبرطرف کرکے ملک میں نئے انتخابات کااعلان کرے۔

متعلقہ عنوان :