بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2014ء میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے ناموں کا اعلان

جمعہ 25 جولائی 2014 06:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2014ء میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے ہونہار طلباء وطالبات کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، پہلی تین نمایاں پوزیشینں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں پہلی نمایاں پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول حسین خان والا چک نمبر 8 قصور کے طالب علم اسامہ قمر نے 1076 نمبر لے کر حاصل کی، دوسری پوزیشن پاک گریژن ہائی سکول بوائز ننکانہ صاحب کے طالب علم علی حسنین نے 1072 نمبر لے کر اور دوسری پوزیشن کریسنٹ کرڈز کیمپس ہائی سکول علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کی طالبہ سیجہا اشرف نے 1072 نمبر لے کر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن سوسائٹی پبلک گرلز ہائی سکول مغلپورہ لاہور کی طالبہ رمیشا اسلم نے 1071 نمبر لے کر حاصل کی، میٹرک کے سالانہ امتحانات 2014ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نصراللہ ورک، سیکرٹری بورڈ فقیر محمد کیفی اور کنٹرولر امتحانات انور فاروق نے امتحانی مرکز لارنس روڈ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، کنٹرولر امتحانات انور فاروق نے بتایا کہ میٹرک کے امتحانات کیلئے ایک لاکھ 87 ہزار 335 امیدواروں نے اپلائی کیا جبکہ ایک لاکھ 85 ہزار 99امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، امتحانی سنٹروں میں نگرانی کیلئے 8994سٹاف پرچوں کی مارکنگ کیلئے 4211اساتذہ اور دیگر کاموں کیلئے 350ملازمین نے فرائض سرانجام دیئے اس موقع پر چیئرمین لاہور بورڈ نصراللہ ورک نے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کے ناموں کا اعلان کیا، سائنس گروپ فار بوائز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے امیدواروں میں پہلی پوزیشن 1076 نمبروں کے ساتھ اسامہ قمر، دوسری 1072 نمبروں کے ساتھ علی حسنین اور تیسری پوزیشن 1069 نمبر لے کر عمیر افتخار نے حاصل کی، سائنس گروپ فار گرلز میں پہلی پوزیشن 1072 نمبروں کے ساتھ سجیہا اشرف، دوسری 1071 نمبر لے کر رمیشا اسلم جبکہ تیسری پوزیشن چار امیدوار وں بالترتیب 1069 نمبر لے کر ماریہ، 1069 نمبر صنم سہیل، 1069 نمبر فاطمہ نعیم، 1069 نمبر لیکر ماہم نور نے حاصل کی، آرٹس گروپ فار بوائز میں پہلی پوزیشن 992 نمبروں کے ساتھ شمروز علی، دوسری 988نمبر لے کر محمد رضوان ، تیسری 986 نمبر لے کر رضوان علی نے حاصل کی، آرٹس گروپ فار گرلز میں پہلی پوزیشن 1026 نمبر لے کر طیبہ افضل ، دوسری 1013 نمبروں کے ساتھ طیبہ فاروق بٹ اور تیسری 1012 نمبر لے کر آمنہ سلیم نے حاصل کی، مزید برآں پنجاب کے آٹھوں تعلیمی بورڈ ز میٹرک کے سالانہ امتحانات 2014ء کے امتحانی نتائج کا اعلان آج کریں گے، ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد الحمراء ہال میں کیا جائے گا، جس کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :