عمران خان کا آزادی مارچ،وفاقی و صوبائی حکومت کے درمیان مشترکہ حکمت عملی کا تعین نہیں کیا جا سکا

جمعہ 25 جولائی 2014 06:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)وفاقی و صوبائی حکومت کے درمیان عمران خان کے آزادی مارچ کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کا تعین نہیں کیا جا سکا۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان پنجاب بھر میں سخت ترین سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 14 اگست سے قبل حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں وزیر اعلی پنجاب اور چوہدری نثار کے درمیان ایک اہم ملاقات متوقع ہے ۔یہ ملاقات عید کے فوراً بعد ہوگی اور اس میں پنجاب اور اسلام آباد میں سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔