بھارت میں ہونے والی 6ویں چیمپئنز لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ،13ستمبر سے 4اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پاکستان سے لاہور لائنز حصہ لے گی ،لیگ کا آغاز آئی پی ایل کی فاتح کولکتہ نائٹ رائیڈرزاورچنائے سپرکنگزکے درمیان مقابلے سے ہوگا،مجموعی انعامی رقم چھ ملین ڈالرزہے

جمعہ 25 جولائی 2014 06:16

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء) بھارت میں ہونے والے چھٹے ٹی ٹوئنٹی چیمپئینزلیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ تیرہ ستمبرسے چاراکتوبرتک جاری رہنے والے ایونٹ میں پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن لاہورلائنز،کوالیفائرزمیں حصہ لے گی۔چھٹے ٹی ٹوئنٹی چیمپئینزلیگ کا میلہ تیرہ ستمبرسے بھارت میں لگے گا۔ایونٹ کے میچزموہالی، بینگلرو، حیدرآباد اوررائی پورمیں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چیمپیئنزلیگ کا آغاز2014ء کی آئی پی ایل کی فاتح کولکتہ نائٹ رائیڈرزاورچنائے سپرکنگزکے درمیان مقابلے سے ہوگا۔پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپیئن لاہورلائنزکی ٹیم تیرہ سے سولہ ستمبرتک ہونیوالے کوالیفائرزمیں دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز، نیوزی لینڈ کی ناردرن نائٹس اورسری لنکا کی سدرن ایکسپریس سے مقابلہ کریگی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کی دوٹاپ ٹیمیں گروپ مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔گروپ مرحلے میں دس ٹیمیں شرکت کریں گی، ایونٹ کا فائنل چاراکتوبر کو بنگلورمیں شیڈول ہے۔چیمپئینزلیگ کی مجموعی انعامی رقم چھ ملین ڈالرزہے۔