برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی ریس کے گھوڑی کے خون میں نشہ آور دوا مارفین کا انکشاف ، رائل سکاٹ میں گولڈ کپ کی جیت والی دوڑ میں اسٹیمیٹ کی حوصلہ افزائی،قانونی جز سر مائیکل سٹاوٴٹ کی تربیت یافتہ گھوڑی اسٹیمیٹ میں پایا گیا، بیکھم پیلس،بی ایچ اے نے 17 جولائی کو اعلان کیا کہ ریس کے بعد بعض گھوڑوں سے لیے گئے نمونوں میں مارفین پائی گئی ہے، جان وارن

جمعہ 25 جولائی 2014 06:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی ریس کے گھوڑی کے خون میں نشہ آور دوا مارفین پائی گئی ہے۔بکنگھم پیلس کے مطابق یہ غیر قانونی جز سر مائیکل سٹاوٴٹ کی تربیت یافتہ گھوڑی اسٹیمیٹ میں پایا گیا۔بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اسٹیمیٹ کے خون کے ٹیسٹ میں مارفین کے مثبت نتائج کی وجہ مارفین سے آلودہ خوراک ہے۔

ملکہ کو ان کی گھوڑی کے ٹیسٹ کے بارے میں معلومات دے دی گئی ہیں۔ انھوں نے گذشتہ سال رائل سکاٹ میں گولڈ کپ کی جیت والی دوڑ میں اسٹیمیٹ کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں گھڑ دوڑ کی نگرانی کرنے والے ادارے برٹش ہارس ریسنگ اتھارٹی (بی ایچ اے) نے مارفین کو قدرتی طور پر پائے جانے والے اجزا کی فہرست میں ڈال رکھا ہے اور اس کے استعمال کی اجازت دی ہے لیکن گھڑ دوڑ کے دنوں میں اس کے استعمال کی اجازت نہیں ہوتی۔

ملکہ کے گھڑ دوڑ کے مشیر جان وارن نے کہا کہ ’بی ایچ اے نے 17 جولائی کو اعلان کیا کہ ریس کے بعد بعض گھوڑوں سے لیے گئے نمونوں میں مارفین پائی گئی ہے۔‘ "ابتدائی معلومات کے مطابق اسٹیمیٹ کے خون کے ٹیسٹ میں مارفین کے مثبت نتائج کی وجہ مارفین سے آلودہ خوراک ہے۔"

متعلقہ عنوان :