قرآن صنفی امتیاز کا حکم نہیں دیتا: برطانوی عالم دین ،گھروں تک رہنے کا حکم صرف امہات المومنین کے لیے تھا ، نقطہ نظر کی وضاحت

اتوار 3 اگست 2014 09:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء)برطانیہ کے معروف سنی عالم دین احتشام علی نے کہا ہے کہ قرآن پاک میں صنفی امتیاز کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ احتشام علی محمہ جیل کے لیے مسلم مشیر ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامک سو سائٹی آف برطانیہ کے سابق صدر بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا خواتین کو گھروں تک محدود رہنے کا جو حکم قرآن میں دیا گیا ہے وہ صرف نبی کے اہل خانہ کے لیے تھا۔

واضح رہے قرآن میں حکم ہے '' اپنے آپ کو گھروں میں رکھو اور اس طرح سامنے نہ آو جیسا کہ عورتیں خود زمانہ جاہلیت سامنے لاتی تھیں۔عالم دین احتشام علی کے مطابق یہ فرمان صرف نبی اکرم کی بیویوں یعنی امہات المومنین کے لیے تھا۔ انہوں نے کہا '' میں نے اس امر پر تشویش محسوس کی کہ خواتین کو ایک سیمینار میں علماء نے الگ بیٹھنے کے لیے اصرار کیا۔