کامن ویلتھ گیمز ( آج ) اختتام پذیر ہوں گے، پاکستان کا طلائی تمغہ جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا ،باکسنگ کے 52کلو گرام کے مقابلے کے فائنل میں آسٹریلیا کے انڈریو ملونے نے محمد وسیم کو 28-29 ، 28-29 اور 28-29 سے شکست دی،پاکستان کے حصے میں ایک اور چاندی کا تمغہ ، آسٹریلیا کے سونے کے تمغوں میں ایک اور اضافہ ، میڈل ٹیبل پر آسٹریلیا کے سونے کے تمغوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے،پاکستان 4 تمغوں کے ساتھ 22ویں پوزیشن پر آگیا ہے، انگلینڈ سرفہرست

اتوار 3 اگست 2014 09:16

گلاسگو ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء ) کامن ویلتھ گیمز 2014 میں پاکستان ایک اور چاندی کا تمغہ جیت گیا۔باکسنگ کے 52کلو گرام کے مقابلے کے فائنل میں پاکستان کے محمد وسیم کو آسٹریلیاکے انڈریو ملونے نے شکست دے دی جس سے آسٹریلیا کے تمغوں میں ایک اور سونے کے تمغے کا اضافہ ہو گیا ہے۔محمد وسیم نے چاندی کا تمغہ پاکستان کے نام کیا ہے جس سے پاکستان کی کامن ویلتھ گیمز میں تمغوں کی تعداد چار ہو گئی ہے جن میں تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ شامل ہے، پاکستان اب تک کوئی بھی سونے کا تمغہ نہیں جیت سکا ہے۔

باکسنگ کے 52کلو گرام کے مقابلے کے فائنل میں آسٹریلیا کے انڈریو ملونے نے پاکستان کے محمد وسیم کو 28-29 ، 28-29 اور 28-29 سے شکست دی۔انڈریو ملونے کی کامیابی کے بعد میڈل ٹیبل پر آسٹریلیا کے سونے کے تمغوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان 4 تمغوں کے ساتھ 22ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ سرفہرست ہے جس نے 50 سونے، 51چاندی اور 46 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 147 تمغے جیتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر آسٹریلیاہے جس نے 42 سونے، 40 چاندی اور 44 کانسی کے تمغے جیتے ہیں اور اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 126 ہے۔کینیڈا 75 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جس نے 30 سونے، 14 چاندی اور 31 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ادھر گلاسگو میں جاری 2014 کامن ویلتھ گیمز آج ) اتوار کو اختتام پزیر ہوں گے۔ میگا ایونٹ کے آخری روز مزید 11 گولڈ میڈلز مقابلے ہوں گی۔

بیڈمنٹن میں پانچ، سائیکلنگ اور سکواش میں دو، دو جبکہ نیٹ بال اور ہاکی میں ایک ایک گولڈ میڈل کا فیصلہ ہوگا۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب ہیمپڈین پارک میں منعقد ہوگی۔ کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ 48 گولڈ میڈل کے ساتھ سرفہرست، آسٹریلیا دوسرے اور کینیڈا تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں کامن ویلتھ گیمز میں آج آخری دن ہے جس میں بیڈمنٹن میں پانچ، سائیکلنگ اور سکواش میں دو، دو جبکہ نیٹ بال اور ہاکی میں ایک ایک گولڈ میڈل کا فیصلہ ہوگا آسٹریلیا کی شہرہ آفاق گلوکارہ کائیلی مینوگ کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

23 جولائی کو سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز (آج) اتوار کو ختم ہوں گے جس کی اختتامی تقریب میں آسٹریلوی گلوکارہ کائیلی مینوگ پرفارم کریں گی۔ اس موقع پر برطانوی معروف گلوکارہ کینڈی لولو کے علاوہ سکاٹش پاپ بینڈ ڈیکون بلیو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :