سست رفتار بیٹنگ کرنے کیلئے مشہور مصباح الحق کی سری لنکا روانگی کے دوران بھی سستی کا مظاہرہ ، کپتان تیاری کرتے رہے ، کھلاڑی اور آفیشلز گاڑیوں میں بیٹھ کر ائرپورٹ پہنچ گئیں ، پارکنگ میں جا کر پتہ چلا مصباح الحق پیچھے رہ گئے ، کپتان الگ سے گاڑی میں ائرپورٹ پہنچے

اتوار 3 اگست 2014 09:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء) سری لنکا جانے کی جلدی میں قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنے کپتان مصباح الحق کو ہوٹل میں ہی بھول گئے ، مصباح الحق کے سوار ہوئے بغیر ہی گاڑیاں روانہ ، کھلاڑیوں کو پارکنگ میں جا کر کپتان کی یاد آئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کے بعد مصباح الحق جانے کے لیے ابھی تیاری میں مصروف تھے کہ انتظامیہ اور ان کے ساتھیوں کو ان کی یاد بھی نہ رہی اور گاڑیاں کپتان کے بغیر ہی ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئیں اور کپتان جب ہوٹل سے باہر نکلے تو انہیں پتہ چلا کہ گاڑیاں ٹیم اور آفیشلز کو لے کر روانہ ہوچکی ہیں اور پھر وہ اکیلے ہی ایک الگ سے گاڑی میں ایئرپورٹ پہنچے ٹیم اور انتظامیہ کو ائرپورٹ پارکنگ میں پہنچ کر پتہ چلا کہ کپتان مصباح الحق ہوٹل میں ہی رہ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :