شمالی وزیرستان کے داوڑ قبائل کا کلیئر قرار دئیے گئے علاقوں میں واپسی کا عمل شروع کرنے اور امدادی رقوم میں اضافہ کرنے کا مطالبہ

اتوار 3 اگست 2014 09:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء) شمالی وزیرستان کے داوڑ قبائل نے کلیئر قرار دئیے گئے علاقوں میں واپسی کا عمل شروع کرنے اور امدادی رقوم میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز شمالی وزیرستان کے داوڑ قبائل کا گرینڈ جرگہ حیات آباد پشاور میں ہوا جس میں عمائدین نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں جن علاقوں کو کلیئر قرار دیا گیا ہے وہاں پر متاثرین کی واپسی کا عمل شروع کیا جائے تاکہ ان علاقوں کے لوگ اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔ عمائدین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ متاثرین کو دئیے جانے والے معاوضے کی رقم میں اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :