امریکا: آئرن ڈوم کے استحکام کے لیے 225 ملین ڈالرز مختص

اتوار 3 اگست 2014 09:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء)امریکی سینٹ نے اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم 'آئرن ڈوم' کو مزید مستحکم بنانے کے لیے 225 ملین ڈالرز مختص کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امید کی جا رہی ہے رواں ہفتے سینٹ کی موسم گرما کی تعطیلات شروع ہونے سے پہلے اس فیصلے کی منظوری دے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ رقم 'آئرن ڈوم' ڈیفنس میزائل سسٹم کی دوبارہ سپلائی اور انہیں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی آپریشن جاری رہنے کی صورت میں تیار حالت میں رکھنے پر صرف کی جائے گی۔

امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم نے فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے فائر کیے جانے والے راکٹوں اور میزائلوں کو کامیابی سے فضا میں تباہ کیا ہے۔یاد رہے سنہ 2011ء سے آپریشنل کیے جانے والے میزائل ڈیفنس سسٹم میں امریکا نے بڑے پیمانے پر سرمایہ لگایا تھا۔