سوات ،مزید پانچ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ،تعداد 50تک پہنچ گئی

اتوار 3 اگست 2014 09:20

سوات( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء )سوات ،مزید پانچ افراد میں ڈینگی وائر س کی تصدیق ہوگئی ،تعداد 50تک پہنچ گئی ،سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال داخل ،تفصیلات کے مطابق سوات میں ڈینگی سے مزید پانچ فراد متاثر ہوئے ہیں جن میں مسماة حیسبہ زوجہ نصیب زادہ ،فواد ولد خان بہادراور دیگر تین افراد ساکنان سخہ چینہ آمانکوٹ شامل ہیں ہسپتال زرئع کے مطابق سوات میں ڈینگی سے متاثرہ افرا د کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے اس وقت سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں چار مریض زیر علاج ہیں جن میں دو خواتین اوردومرد شامل ہیں جبکہ زیادہ تر صحت یابی کے بعد گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :