کروڑوں ڈالر مالیت کے جدید ترین امریکی ہتھیار افغانستان میں گم ہوگئے،امریکی محکمہ دفاع میں موجود کھاتوں میں ہتھیاروں کے اندراج میں بے شمار غلطیوں سے یہ پتا چلانا ناممکن ہو گیا ہے کہ ہتھیار کہاں گئے

اتوار 3 اگست 2014 09:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء) افغان فورسز کو دئیے جائے والے کروڑوں ڈالر مالیت کے جدید ترین امریکی ہتھیار افغانستان میں اچانک گم ہوگئے جس کے بارے میں خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وہ افغان حکومت کے مخالف جنگجووں کے ہاتھ بھی لگ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تقریباً63 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کا کچھ پتا نہیں چل رہا کہ وہ افغان فورسز کو دئیے جانے کے بعد کہاں گم ہوگئے ہیں،

افغانستان کو دئیے جانے والے جنگی سامان کی نگرانی کرنے والے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار افغان حکومت کے مخالف جنگجوؤں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ پہلے ہی ان کے پاس پہنچ چکے ہوں۔

گمشدہ ہتھیاروں میں رائفلیں، پستول، مشین گنیں، گرنیڈ لانچر اور شاٹ گنیں شامل ہیں، جن کی کل تعداد 465000 ہے، امریکی محکمہ دفاع میں موجود کھاتوں میں ان ہتھیاروں کے اندراج میں بے شمار غلطیاں پائی گئی ہیں اور43 فیصد سیرل نمبروں میں کچھ بھی نہیں لکھا گیا، جس سے یہ پتا چلانا ناممکن ہو گیا ہے کہ یہ ہتھیار کہاں گئے، اب صورت حال یہ ہے کہ ساڑھے 4 لاکھ سے زائد ہتھیاروں کا ریکارڈ نہ امریکا کے پاس ہے اور نہ افغانستان کے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :