امریکی ریاست اریزونا میں ایک مقدمہ قتل کے ایک قیدی کو 15 زہریلے انجکشن لگا کر پھانسی دی گئی

اتوار 3 اگست 2014 09:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء)امریکی ریاست اریزونا میں ایک قیدی کو 15 زہریلے انجکشن لگا کر پھانسی دیدی گئی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قتل کے دو مقدمات میں ملوث امریکی شہری جوزف آر ووڈ تھری کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کو15 زہریلے انجکشن لگا کر پھانسی دی گئی تاہم انجکشن لگانے کے دو گھنٹوں کے بعد اس کی موت واقع ہوئی ۔

(جاری ہے)

وکیل کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ یہ انجکشن غیر معیاری تھے اور اس کی وجہ سے ان کے موکل کو سخت تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :