اوچ پاور پلانٹ بجلی گھر میں فنی خرابی ، اچانک پلانٹ بند کرنے سے سندھ بلوچستان اور پنجاب کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل، لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ

اتوار 3 اگست 2014 09:22

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء )اوچ پاور پلانٹ بجلی گھر میں فنی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے اچانک پلانٹ کو بند کرنے کی وجہ سے سندھ بلوچستان اور پنجاب کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے اوچ پاور پلانٹ جس سے 556میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے کہ اچانک پلانٹ میں فنی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بجلی گھر کو بند کردیا گیا

جس سے کوئٹہ سمیت بلوچستان سندھ اورپنجاب کے درجنوں علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی جس سے بلوچستان میں ایک سو پچاس میگا واٹ بجلی کی کمی کی وجہ سے بجلی کی لود شیڈنگ میں اضافہ کر دیا تاہم اوچ پاورکے ذرائع کے مطابق اوچ پاور پلانٹ کے ماہر انجینئروں نے پیدا ہونے والی فنی خرابی کو دور کرکے بجلی کی سپلائی بحال کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :