کراچی میں سمندر نے مزید 3 لاشیں اگل دیں، جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی، پاکستان نیوی کاساحل سمندر پر ڈوبنے والوں کی لاشیں نکالنے کے لیے آپریشن ختتام پزیر

اتوار 3 اگست 2014 09:21

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء) عیدالفطرکے دوران تفریح کی غرض سے آنے والوں کو نگلنے والے سمندر نے ہفتہ کو بھی 3 لاشیں اگل دیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔کراچی میں عیدالفطر کے چھٹیوں کے دوران مختلف ساحلوں پرڈوبنے والے لوگوں کی لاشیں تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو رضاکاروں کو آج منوڑا کے ساحل سے 2 جبکہ سی ویو کے قریب سے ایک لاش ملی ہے، ملنے والی لاشوں میں سے ایک بچے کی ہے۔

تینوں لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے لئے آزردہ حال بیٹھے ہیں۔واضح رہے کہ عیدالفطر کے دوران ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے کئی افراد ڈوب گئے تھے۔ادھرپاک بحریہ کی طرف سے کراچی کے ساحل پر ڈوب جانے والے افراد کی تلاش کے لئے چار روز سے جاری ٓآپریشن کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ نے سول انتظامیہ کی طرف سے آپریشن میں دی جانے والی مدد پر شکریہ کے بعد آپریشن کے خاتمے کا اعلان کیا۔ تفریح پر آئے ہوئے افراد کے ڈوب جانے کے افسوس ناک واقعے اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے مدد کی درخواست موصول ہونے کے بعد پاک بحریہ نے بڑے پیمانے پر سرچ او ر ریسکیو آ ٓپریشن کے لیے تمام ضروری وسائل کو فوری طور پر متحرک کردیا ۔

اس آپریشن میں پی این سی کنگ ہیلی کاپٹر کے ساتھ ساتھ غوطہ خوروں کی ٹیم اور اسپیڈ بوٹس اور ذولو بوٹس نے حصہ لیا۔ پی این سی کنگ ہیلی کاپٹر نے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ طویل دورانیے کا آپریشن کرتے ہوئے متعدد لاشوں کو 10سے 15ناٹیکل میل کے دائرے سے نکالا۔ اس موقع پر پاکستان نیوی اپنے اس عزم کا اظہار ایک بار پھر کرتی ہے کہ وہ مشکل کی ہر گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ `

متعلقہ عنوان :