ملک میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے، چارسدہ کی ایک سالہ،تحصیل باڑہ کی 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا

اتوار 3 اگست 2014 09:21

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء)ملک میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے، چارسدہ کی ایک سالہ جبکہ تحصیل باڑہ کی 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق پولیو مانیٹرنگ سیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چارسدہ کی ایک سالہ سلمیٰ اور تحصیل باڑہ کی 8 ماہ کی حفصہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں بچیوں کے والدین نے پولیو قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا۔ رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 104 ہو گئی، فاٹا میں اب تک پولیو کے 76، خیبر پختون خوا 18 ، سندھ 9 اور بلوچستان میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :