افغانستان ‘ سکیورٹی فورسز کا آپریشنز میں 29 طالبا ن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اتوار 3 اگست 2014 09:23

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران 29 طالبان ہلاک ‘ متعدد زخمی اور 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خوست‘ ننگرہار اور سارائے پل میں مشترکہ آپریشنز کئے جن میں 29 طالبان ہلاک‘ دو زخمی اور چار کو گرفتار کیا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :