” آزادی مارچ کی تیاریاں “، تحریک انصاف کا پہلا ورکرز کنونشن آج لاہور میں ہوگا ، عمران خان خطاب کرینگے

اتوار 3 اگست 2014 09:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا سلسلہ ( آج ) اتوار سے شروع کیاجارہا ہے جس کا مقصد عوام کی آزادی مارچ کے لیے متحرک کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پہلا کنونشن آج اتوار کو لاہور میں ہوگا جس سے تحریک انصاف پر چیئرمین عمران خان سمیت دیگر مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی ، شاہ محمودقریشی خطاب کرینگے جس میں وہ کارکنوں کو چودہ اگست کے آزادی مارچ کے لیے ضروری ہدایات دینگے ۔ اس کنونشن کے ساتھ ہی منڈی بہاؤ الدین ، سرگودھا ، گجرات ، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔