آئی ایس آئی ایس کے خلاف بغداد حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا، جرمن وزیر خارجہ

اتوار 17 اگست 2014 09:27

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں عراقی حکومت کو جرمنی کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب حسین الشارستانی سے بات چیت کرتے ہوئے شٹائن مائر نے کہا کہ اْن کے عراقی دورے کا مقصد اظہار یکجہتی ہے۔ جرمن وزیر نے نامزد عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے بھی ملاقات کی۔ بعد ازاں وہ اربیل روانہ ہو گئے، جہاں وہ کردستان کی انتظامیہ سے بات چیت کرنے کے علاوہ پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ بھی کریں گے۔ اربیل میں ہی آج جرمن فوج کا ایک طیارہ امدادی سامان لے کر پہنچ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :