راجن پور‘ زرعی پانی کی تقسیم پر دو گروپوں میں فائرنگ، 7افراد ہلاک

اتوار 17 اگست 2014 09:20

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء )راجن پور میں زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 7افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ راجن پور کے علاقے بارہ چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں کوجہ بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں کھیتوں کو پانی دینے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ، جس سے 7افراد موقع پر ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :