آزادی مارچ پر حملہ‘ پومی بٹ سمیت 7 دیگر ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ،پومی بٹ اور اس کے ساتھی ضمانت پر رہا

اتوار 17 اگست 2014 09:22

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء ) عدالت نے گذشتہ روز تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر پتھراوٴ کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما عمران خالد عرف پومی بٹ اور ان کے 7 ساتھیوں کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ پولیس نے آزادی مارچ پر پتھراوٴ کے الزام میں سلمان خالد عرف پومی بٹ سمیت 7 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ رانا شہریار کی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماوٴں اور کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ عدالت نے فریقین کے موقف سننے کے بعد پومی بٹ سمیت 7 دیگر ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔واضح رہے کہ پومی بٹ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کے بھائی ہیں اور ان پر تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر پتھراوٴ کرنے والے افراد کی سرپرستی کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :