بھارت ،سب سے بڑا بحری بیڑا نیوی میں شامل

اتوار 17 اگست 2014 09:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)بھارت میں تیار کیا گیا سب سے بڑا بحری بیڑا نیوی میں شامل کرلیا گیا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں تعمیر کیے جانے والے سب سے بڑے بحری بیڑے کا افتتاح کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کیمطابق ممْبئی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ حکومت کا ہدف ملک کے دفاع کو اِس قدر مضبوط بنانا ہے کہ کوئی بھی دوسرا ملک بھارت کی جانب میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔ آئی این ایس کولکتہ ہتھیاروں کے جدید نظام سے لیس ہے اور اس میں خصوصی مواصلاتی آلات بھی نصب ہیں۔ اس کے علاوہ اس پر روس کے اشتراک سے تیار کردہ براہموس میزائل بھی موجود ہیں۔ اگلے برسوں کے دوران اس طرح کے مزید دو بحری بیڑے بھارتی بحریہ میں شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :