کینیڈا کا قازقستان کیساتھ سویلین جوہری معاہدے پر عملد رآمد کا اعلان

اتوار 17 اگست 2014 09:30

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)کینیڈا نے گزشتہ روز قازقستان کے ساتھ سویلین جوہری تعاون کے معاہدے ، جس کے تحت جوہری ٹیکنالوجی کو سابق روسی جمہوریہ کو برآمد کی اجازت ہو گی ، پر عملدرآمد اعلان کیا ہے ۔غیر ملکی امور کے جونیئر وزیر لینی ہیلچ نے کہا کہ یہ معاہدہ جس 2009ء میں دستخط کئے گئے ، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرتے ہوئے محفوظ اور صاف طریقے سے جوہری سروے میں تعاون کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا آئینہ دار ہے ۔

(جاری ہے)

ایک حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت کینیڈا کی کمپنیوں کو اس بات کی اجازت ہو گی کہ وہ کینیڈا کے جوہری ایٹمی پھیلاؤ کی پالیسی کے مطابق پرامن مقاصد کے لئے جوہری مواد برآمد کرسکتے ہیں ، اس سے مشترکہ تحقیق و ترقی سمیت مشترکہ تجارتی منصوبوں میں بھی مدد ملے گی ۔کینیڈا جو سالانہ ایک بلین کینیڈین ڈالر مالیت کا یورینیم برآمد کرتا ہے ، نے حال ہی میں چین ، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی اسی قسم کے معاہدے کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :