پشاور،بارش وآندھی سے کچے مکانات کی چھتیں گرنے سے دو زخمی دم توڑ گئے ،جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

اتوار 17 اگست 2014 09:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)پشاور میں ہونے والی بارش وآندھی سے کچے مکانات کی چھتیں گرنے سے زخمی ہونے والوں میں دو زخمی دم توڑ گئے اورجاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں لیکن دوسرے روز پھر بارش شروع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ایک روزقبل پشاور اور گرد ونواح میں تیز بارش و آندھی و طوفان کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں کچے مکانات کی چھٹیں گر گئی تھیں جس کے نتیجے میں 16فراد جاں بحق اور درجنوں کی تعداد میں زخمی ہو گئے تھے جن مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا اور ان زخمیوں میں دو گذشتہ روز جاں بحق ہو گئے اس طرح جاں بحق افراد کی تعداد 18ہو گئی جبکہ دورسے روز بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری رہیں تاہم دوسرے روز بھی بارش کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا واضح رہے کہ بیشتر ہلاکتیں اندھی اور کچے مکانوں کی چھتیں گرنے سے ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :